
اوگرا نے مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے تعین کی گئی نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 3 روز یعنی 10 نومبر تک کے لیے رات 12 بجے سے ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 378 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔
News Source: Express News