ایران کا کویت پر حملہ؛ دو اطالوی شہری ہلاک؛ پاکستانی سمیت دو افراد شدید زخمی

News Image

کویت پر ایران کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے دو اطالوی شہری دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہیں جن میں سے ایک پاکستانی بھی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے کویت پر امریکی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم اس کا ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ کویتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چار زخمیوں میں سے دو نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔ یہ دونوں اطالوی شہری تھے اور دونوں جرمن دفاعی کمپنی رائن میٹل کے تکنیکی ماہرین تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر دو زخمیوں میں سے ایک کویتی اور ایک پاکستانی شہری ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ یہ دونوں بھی اسی دفاعی کمپنی میں ملازم تھے۔ وزارت دفاع کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور حملے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ کویتی حکام نے ہلاک ہونے والے اطالوی شہریوں کے نام، عمر اور حملے کی جگہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ ایران کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم