
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے نے سوشل میڈیا سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی سکیورٹی مانیٹرنگ کو مزید مضبوط بنانے کیلیے ایک نئے فائر وال یو ایس جی ۶۶۳۰ ای کے لائسنس کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ اتھارٹی نے اس لائسنس کیلیے بین الاقوامی کمپنیوں سے بولیاں اور تجاویز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی یہ فائر وال پی ٹی اے کو ان پلیٹ فارمز کی مانیٹرنگ کرنے کی اجازت دے گا۔
News Source: Express News