بیٹری کی صنعت میں سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ

News Image

پاکستان میں سولر پینلز کے بعد اب بیٹری اسٹوریج سسٹمز کی درآمد اور تنصیب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر بیٹری اسمبلی اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق اس شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے قبل اس کی معاشی اور تکنیکی پائیداری کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان نے تقریبا 4.57 گیگا واٹ آور لیتھیم بیٹری کی گنجائش درآمد کی، جس کی مالیت 274 ملین ڈالر رہی۔ متعدد صنعتی گروپس نے ملک میں بیٹری اسمبلی کے پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، جبکہ بعض سرمایہ کار مجوزہ حکومتی بیٹری اسٹوریج پالیسی کے منتظر ہیں اور کچھ نے سرمایہ کاری کے فیصلے بھی کر لیے ہیں۔ صنعتی تجزیے کے مطابق لیتھیم آئن فاسفیٹ بیٹری سیلز کی تیاری ایک پیچیدہ اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی صنعت ہے، جس کے لیے بھاری سرمایہ، خصوصی مشینری، ہنر مند افرادی قوت اور سخت معیار کی نگرانی درکار ہوتی ہے۔ چین اس صنعت میں دنیا بھر میں 80 فیصد سے زائد پیداواری صلاحیت اور سیل مینوفیکچرنگ کے ساتھ نمایاں برتری رکھتا ہے۔ اس کی مربوط سپلائی چین، جدید ٹیکنالوجی اور بڑے پیمانے پر پیداوار دیگر ممالک کے لیے مقابلہ مشکل بناتی ہے۔ یورپ کی بڑی صنعتی کمپنیوں کو بھی چینی بیٹری ساز اداروں کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ جرمنی اور یورپ کے سرمایہ کاروں کی حمایت یافتہ سویڈش کمپنی نارتھ وولٹ تقریبا 15 ارب ڈالر جمع



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم