اگر امریکی عوام مجھ سے تنگ آگئے تو اسرائیل جاکر وہاں کا وزیراعظم بن جاوں گا، ٹرمپ

News Image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی عوام ان سے تنگ آگئے تو وہ اسرائیل منتقل ہوکر وہاں وزارت عظمیٰ سنبھال سکتے ہیں جہاں ان کے بقول مقبولیت کی شرح ۹۹ فیصد ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی جماعت ری پبلکنز کی شکست پر بھی گفتگو کی اور تسلیم کیا کہ ایران کے خلاف جنگ انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے والی بڑی وجوہات میں شامل تھی۔ تاہم امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس معاملے پر ان کی حکومت کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ امریکا میں ۳ نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں برتری حاصل کرکے صدر کے لیے سیاسی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر کی طرف سے اسرائیل کے لیے چار ارب ڈالر کی فوجی امداد بند کرنے کے اعلان پر اسرائیلی سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن نے اس فیصلے کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں اور مشرق وسطیٰ سے متعلق فیصلوں پر سیاسی دباو میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم