
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی خدمات کے جاری منصوبوں کیلیے 54 ارب روپے، لائن ایج ایل ایل ہزار طیارے کی شمولیت کیلیے ایک ارب 94 کروڑ روپے اور پروجیکٹ استقلال کیلیے 29 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے اربوں روپے مالیت کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی جن کا مقصد ضروری آپریشنل تقاضے پورے کرنا اور قومی سلامتی کی ترجیحات کو آگے بڑھانا ہے۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹیئر کور بلوچستان کے ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال کیلیے 37 لاکھ 10 ہزار روپے کی گرانٹ بھی منظور کی۔ اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے مختلف درجات اور بینک ریٹ میں نظرثانی کی منظوری دی گئی تاکہ نوجوانوں کو سستے قرضوں تک بہتر رسائی اور روزگار کے مواقع مل سکیں۔ ای سی سی نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت سے حاصل ہونے والی 15 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بچت وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں منتقل کرنے کی بھی منظوری دی۔ کمیٹی نے وزارت آبی وسائل کے تحت اہم آبی منصوبوں کیلیے 275 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی جس سے آبی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ وزارت تجارت کی سمری پر کیمروں سے لیس اسمارٹ چشموں کی درآمد پر پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ صوبائی حکومتوں کو ان آلات کے استعمال کو
News Source: Express News