سعودی ولی عہد نے خون دے کر خون کے عطیات کی قومی مہم کا آغاز کر دیا

News Image

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا خون دے کر سالانہ قومی خون عطیہ مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے خود خون عطیہ کر کے مقامی شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں کو بھی اس اہم قومی اور انسانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ اس قومی مہم کا بنیادی مقصد ملک بھر میں رضاکارانہ طور پر خون دینے کے رجحان کو فروغ دینا، خون کے ذخائر کو مستحکم رکھنا اور ضرورت مند مریضوں کے لیے بروقت خون کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی اور قومی خدمت ہے، جس کی بدولت ہنگامی صورتحال، مختلف آپریشنز اور دیگر طبی ضروریات کے دوران مریضوں کی قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملتی ہے۔ اس مہم کے ذریعے عوام میں باقاعدگی سے خون دینے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور رضاکارانہ عطیات کے کلچر کو مزید فروغ دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.