ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ

News Image

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 اکتوبر 2026 کو ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 26 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 2 اکتوبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم