بحرین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

News Image

بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، دفاع و سلامتی، افرادی قوت اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کثیر الجہتی فورمز پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر بھی غور ہوگا۔ پاکستان اور بحرین کے مابین مشترکہ عقیدے، اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ عوامی رابطوں پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اعلی سطحی رابطے اور قریبی تعاون جاری ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم