قومی ٹیم سے باہر کیے جانے پر عثمان طارق کا معنی خیز پیغام

News Image

پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر سوشل میڈیا پر ایک پراسرار پیغام شیئر کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور انگلینڈ و سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کیے جانے کے کچھ دیر بعد عثمان طارق نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ عقلمندی کا سب سے مشکل امتحان اس وقت خاموش رہنا ہے جب انا بولنے کا تقاضا کر رہی ہو۔ 29 سالہ اسپنر نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 6 میچز کھیل کر 10 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے سب سے کامیاب بولر رہے، تاہم انہیں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز یا آئندہ ون ڈے ٹرائی سیریز کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کپتانی سے ہٹا کر صاحبزادہ فرحان کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم