سعود قاسمی کا شوبز انڈسٹری میں تنازعات بڑھانے والوں کے خلاف بڑا بیان

News Image

اداکار سعود قاسمی نے نادیہ خان کو شوبز شخصیات کے درمیان تنازعات بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں فسادن کہہ دیا۔ سعود کا واسع چوہدری کے شو گپ شپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی وی پر متنازع سوالات پوچھ کر فنکاروں کے درمیان اختلافات پیدا کیے جاتے ہیں، نادیہ خان ماضی میں بھی مختلف شخصیات سے متعلق بیانات کے ذریعے تنازعات کو ہوا دیتی رہی ہیں۔ سعود کے مطابق انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ ایک دوسرے سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں اور تنازعات چند دن میں خود ہی ختم ہو جاتے ہیں، اس لیے انہیں مزید نہیں بڑھانا چاہیے۔ نادیہ خان نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے سعود کے الزامات کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ ان کی باتیں انہی کے خلاف چلی گئیں۔ انہوں نے واسع چوہدری پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہیں شو کی ریٹنگ کیلئے سستی شہرت حاصل کرنے کا طعنہ دیا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم