
پاکستانی اداکارہ صبور علی اپنے منفرد فیشن کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اداکارہ حال ہی میں ایک فلم کے پریمیئر میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے آسمانی رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے پیچھے کی طرف سیٹ کیے گئے بال اور قدرتی میک اپ کا انتخاب کیا۔ صبور علی کا یہ لباس دراصل ڈیزائنر محسن تواسلی کے مردانہ ملبوسات کی کلیکشن کا حصہ ہے، جسے اداکارہ نے اپنے انداز میں زیب تن کیا۔ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کا یہ انداز سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ کسی صارف نے انہیں "انکل صبور" قرار دیا تو کسی نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ اداکارہ "جمعہ کی نماز کے لیے تیار لگ رہی ہیں"۔ اس کے علاوہ کچھ صارفین نے ان کے اس انداز کا موازنہ اداکارہ ہانیہ عامر سے بھی کیا۔
News Source: Express News