اینتھروپک کے سی ای او نے پچھلے سال کتنی کمائی کی، آئی پی او دستاویزات نے راز فاش کر دیا

News Image

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اینتھروپک کی خفیہ آئی پی او دستاویزات سے ظاہر ہوا ہے کہ کمپنی کے سی ای او ڈاریو اموڈائی نے 2025 میں 18 ملین ڈالر کمائے۔ ان کی زیادہ تر آمدنی تنخواہ کے بجائے کمپنی کے حصص اور اسٹاک آپشنز پر مشتمل تھی۔ جولائی میں اموڈائی اور ان کی بہن، جو اینتھروپک کی صدر ہیں، ڈینیلا اموڈائی دونوں کی سالانہ تنخواہ دگنی کر کے 1.4 ملین ڈالر کر دی گئی تھی۔ ڈینیلا کو 2025 کے لیے مجموعی طور پر 16.4 ملین ڈالر کا معاوضہ ملا۔ مزید شیئرز دینے کا منصوبہ اینتھروپک کے بورڈ نے اس سال دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو مزید ریسٹرکٹڈ اسٹاک یونٹس دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ ان میں سے کچھ شیئرز ان کے کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے سے مشروط ہیں جبکہ دیگر شیئرز اینتھروپک کی اسٹاک مارکیٹ میں متوقع فہرست بندی سے جڑے ہیں۔ 2024 میں کمپنی کا حصہ بننے والے کرشنا راو سے متعلق دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ وہ 2025 میں 720,250 ڈالر تنخواہ وصول کریں گے۔ راو کو اس سے قبل 1.4 ملین شیئرز پر مشتمل آپشنز دیے گئے تھے اور انہوں نے گزشتہ سال 385,285 ڈالر مالیت کے آپشنز استعمال کیے۔ روئٹرز کی جانب سے رابطہ کرنے پر اینتھروپک نے ان اعداد و شمار پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اینتھروپک کی ویلیو ایشن 2 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے دستاویزات کے مطابق اینتھروپک رواں سال موسم خزاں میں ہی مارکیٹ میں لسٹ ہو سکتی ہے اور اس کی ویلیو ایشن 2 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ کمپنی نے جون میں خفیہ طور پر لسٹنگ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ اموڈائی کا سالانہ معاوضہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کے عمومی دائرہ کار کے اندر ہی ہے۔ اوریکل کے کو سی ای او کلیٹن میگوئرک نے 2025 میں 627.5 ملین ڈالر کمائے جبکہ الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کو 10.9 ملین ڈالر ملے، جس میں زیادہ تر ان کی ذاتی سیکیورٹی کے اخراجات تھے۔ ایمیزون کے سی ای او اینڈی جاسی نے 2.1 ملین ڈالر کمائے۔ تاہم، سالانہ معاوضہ ان تمام اثاثوں کی حقیقی عکاسی نہیں کرتا جو بانی اور اعلیٰ عہدیداران کمپنی کے شیئرز کی صورت میں رکھتے ہیں۔ امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے طریقے کے مطابق، جو غیر حتمی شیئرز کی قدر میں اتار چڑھاو کو بھی شمار کرتا ہے، پچائی نے 213.9 ملین ڈالر جبکہ جاسی نے 13.2 ملین ڈالر وصول کیے۔ تحقیقاتی ڈائریکٹر کورٹنی یو کے مطابق کمپنی کے بانیوں کو عموماً بڑی سالانہ تنخواہوں کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ان کی دولت کا بڑا حصہ پہلے ہی کمپنی کی ایکویٹی میں موجود ہوتا ہے۔ بانیوں کا زیادہ تر شیئرز خیرات کرنے کا عزم دستاویزات میں بانیوں کے ملکیتی حصص کا فیصد ظاہر نہیں کیا گیا۔ تاہم، اموڈائی اور اینتھروپک کے دیگر چھ شریک بانیوں نے اپنے ذاتی شیئرز کا 80 فیصد حصہ خیراتی کاموں کے لیے وقف کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ معاوض



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم