محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

News Image

محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے اور اس دوران کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ ویک اینڈ سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 15 اکتوبر تک برقرار رہے گا، جس کے زیر اثر پنجاب اور اسلام آباد میں 10، 11، 13 اور 14 اکتوبر کو تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 سے 15 اکتوبر کے دوران بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، سولر پینلز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ مزید بتایا گیا کہ میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی متوقع ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم