
سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں، جس کے تحت ملکی پروازیں ٹرمینل 1 جبکہ بین الاقوامی پروازیں ٹرمینل 2 سے چلائی جائیں گی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق یہ نئے انتظامات 25 اکتوبر 2026 سے لاگو ہوں گے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہوائی اڈے روانہ ہونے سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے فلائٹ اور بکنگ کی تصدیق ضرور کریں اور جاری کردہ تازہ ترین ہدایات پر عمل کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ ٹرمینلز کی یہ تقسیم آپریشنل انتظامات کا حصہ ہے اور انہوں نے مسافروں کے تعاون کو سراہا ہے۔
News Source: Express News