گوگل کا اے آئی پلے گراونڈ، صرف خیال بتا کر اپنی گیم تیار کرنا ممکن

News Image

گیم بنانے کے لیے اب ضروری نہیں کہ ہر شخص کو پروگرامنگ یا پیچیدہ کوڈنگ کی مہارت حاصل ہو۔ گوگل نے ایک تجرباتی اے آئی ٹول کے ذریعے ایسے صارفین کے لیے گیم بنانے کا عمل آسان کرنے کی کوشش کی ہے جو صرف اپنے ذہن میں موجود خیال کو کھیل کی شکل دینا چاہتے ہیں۔ گوگل کے پلے گراونڈ نامی اس تجرباتی اے آئی ٹول میں صارف کو بنیادی طور پر اپنی گیم کا آئیڈیا، مطلوبہ آرٹ اسٹائل اور مشینز سے متعلق پرومپٹ فراہم کرنا ہوگا۔ اس کے بعد یہ ٹول ان ہدایات کو کھیلنے کے قابل گیم میں تبدیل کرنے کی کوشش کرے گا۔ گیم تیار ہوجانے کے بعد صارف اس میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں بھی کر سکیں گے۔ گوگل پلے گراونڈ کی جانب سے پہلے سے مختلف پرومپٹس بھی فراہم کیے جائیں گے جنہیں تبدیل کر کے صارف نئی گیمز کے آئیڈیاز آزما سکیں گے، جبکہ ٹول خود بھی اس عمل کے دوران رہنمائی فراہم کرے گا۔ تیار کردہ گیم صرف خود کھیلنے تک محدود نہیں رہے گی۔ صارف اسے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کے علاوہ پلے گراونڈ گیلری میں شائع بھی کر سکیں گے۔ اسی پلیٹ فارم پر دوسرے صارفین کی تیار کردہ گیمز کھیلنے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ چونکہ پلے گراونڈ گیمز براوزر پر مبنی ہوں گی، اس لیے انہیں موبائل فون یا لیپ ٹاپ پر باآسانی کھیلا جا سکے گا۔ پلے گراونڈ ایپ صارف کے پلے گیمز اکاونٹ سے بھی منسلک ہوگی، جس کے ذریعے پسندیدہ گیمز کو لائیک کرنے اور دوسرے صارفین کو فالو کرنے کی سہولت ملے گی تاکہ ان کی نئی تخلیقات دیکھی جا سکیں۔ فی الحال یہ تجرباتی اے آئی ٹول امریکا میں ویب سائٹ کے ذریعے 18 سال سے زائد عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم