نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف

News Image

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ منی پال اسپتال کے ڈاکٹر شیکھر سالکر نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نے رات ڈھائی بجے اپنے دوست کو طبیعت ناساز ہونے کا پیغام بھیجا، تاہم رات ہونے کے باعث دوست پیغام نہ دیکھ سکے۔ ڈاکٹر کے مطابق دوست صبح تقریباً 4 بجے ان کی رہائش گاہ پہنچے تو اداکار کو پسینہ آ رہا تھا اور وہ آہستہ آہستہ بے ہوش ہو رہے تھے۔ انہیں صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک ان کی جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ موت کی وجوہات جانچنے کے لیے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم