کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

News Image

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ اگست کے ایف سی اے کی مد میں ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے، جس کی وصولی اکتوبر کے بجلی بلوں میں کی جائے گی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم