نانا پاٹیکر کے انتقال پر تنوشری دتہ کا حیران کن ردعمل، ایول ڈیڈ کہہ دیا

News Image

بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ کا سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر دیا گیا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ تنوشری دتہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ انہیں نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر ملی ہے، تاہم وہ ابھی سمجھ نہیں پا رہیں کہ اس پر کیا ردعمل ظاہر کریں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ لکھنو میں ایک اہم تقریب کے لیے جا رہی ہیں اور فی الحال اپنی توجہ کام پر رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ میڈیا ایک بار پھر ان سے ماضی کے تنازع پر سوالات کرے گا، جبکہ انہوں نے اپنی گفتگو میں ایول ڈیڈ کے الفاظ بھی استعمال کیے۔ تاہم تنوشری نے نانا پاٹیکر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے 2018 میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جن کی اداکار نے تردید کی تھی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم