انوشکا شرما نے والدین کے ہمراہ ایک ہی منزل پر 3 پرتعیش فلیٹس خرید لیے

News Image

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے والدین کے ہمراہ ممبئی میں ایک ہی منزل پر 44 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کے 3 پرتعیش اپارٹمنٹس خرید لیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے والدین نے ممبئی کے علاقے ورسووا میں زیر تعمیر رہائشی منصوبے گودریج اسکائی شور میں یہ جائیدادیں خریدی ہیں۔ اداکارہ نے ایک اپارٹمنٹ تقریبا 14 کروڑ 89 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ ان کے والدین نے اس سے ملحقہ فلیٹ تقریبا 10 کروڑ 91 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ دونوں جائیدادوں کی خریداری 8 جولائی 2026 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی نے اسی منصوبے میں تقریبا 18 کروڑ 29 لاکھ روپے مالیت کا ایک اور اپارٹمنٹ بھی مشترکہ طور پر خریدا ہے۔ یہ تینوں اپارٹمنٹس ایک ہی منزل پر واقع ہیں جبکہ ان کی حوالگی جون 2031 تک متوقع ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم