ایپل کا ٹچ اسکرین میک بک 27 اکتوبر کو متعارف کروائے جانے کا امکان

News Image

ایپل 13 اکتوبر کو ہونے والی تقریب کے بعد 27 اکتوبر کو اپنی دوسری بڑی تقریب منعقد کر سکتا ہے۔ بلومبرگ کے مارک گرمن نے کمپنی کے منصوبوں سے باخبر ذرائع کے حوالے سے اس ممکنہ تاریخ کی اطلاع دی ہے۔ اس دوسری تقریب میں کئی نئی ڈیوائسز پیش کیے جانے کا امکان ہے، جن میں ایپل کا طویل عرصے سے افواہوں میں رہنے والا ٹچ اسکرین میک بک اور او ایل ای ڈی آئی پیڈ منی شامل ہیں۔ ایپل سے دیگر نئی ڈیوائسز سامنے لانے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم