دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بھارت کا بھرکس نکال دیا، 250 کا ہدف بنا ڈالا

News Image

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 250 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فتح کے بعد تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ رانچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 250 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائے ہوپ نے 102 رنز دھواں دار ناقابلِ شکست باری کھیلی۔ شرفین ردرفورڈ 84، روومن پاول 24، کامل پُورَن 4 اور شیمرون ہیٹمائر 0 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے۔ روماریو شیفرڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں ایشان کشن 43، کپتان شریاس ایر 40، ابھیشیک شرما 20 اور شیوم ڈوبے 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ تِلک ورما 44 اور نمن دھیر 4 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے روسٹن چیز نے 3 اور شمار اسپرنگر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ واضح رہے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں دوسری بار 250 رنز کا ہدف حاصل کیا گیا ہے اس سے قبل جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف 259 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم