امریکا میں تکنیکی خرابی کے باعث فضائی آپریشن معطل، ہزاروں پروازیں متاثر

News Image

امریکا میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی روانگی روک دی گئی جس سے ہزاروں پروازیں متاثر ہوئیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق خرابی سے ریڈار اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی صلاحیت متاثر ہوئی جبکہ امریکا آنے والی بین الاقوامی پروازوں کا الگ الگ جائزہ لیا جائے گا۔ حکام نے تاحال گراونڈ اسٹاپ ختم ہونے کا وقت نہیں بتایا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فضائی نظام پر سائبر حملے یا تخریب کاری کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔ تکنیکی ماہرین خرابی کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ایف بی آئی نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے حکام نے کہا ہے کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، تمام پروازوں کا ریکارڈ موجود ہے اور ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں مواصلاتی خرابی کے باعث پروازیں روکی گئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کو بھی ملک گیر انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام میں خرابی کا سامنا ہے جس کے باعث ویب سائٹس پر موسمی معلومات تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم