
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے ہاتھ میں آنے سے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی مشکلات بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی میں بھی تیزی آسکتی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد پیٹ ہیگسیتھ کو کانگریس میں سخت سوالات اور ممکنہ مواخذے کی کوششوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس معاملے میں بعض ریپبلکن ارکان کی حمایت ملنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کانگریس ارکان ایران کے ساتھ جنگ شروع کرنے کے فیصلے، اس کی حکمت عملی، جنگ کے اخراجات اور کانگریس کو اعتماد میں نہ لینے کے معاملے پر ہیگسیتھ سے جواب طلب کرنا چاہتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ستمبر 2026 میں ڈیموکریٹس نے نہیں بلکہ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس قرارداد پر ممکنہ ووٹنگ سے بچنے کے لیے ریپبلکن قیادت نے ستمبر میں ایوان کا اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کردیا تھا۔ اب ایوان میں ڈیموکریٹس کی برتری سے اس معاملے پر نئی سیاسی کشمکش پیدا ہونے کا امکان ہے۔
News Source: Express News