جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، فضائی ٹکٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان

News Image

جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔ ایئرلائنز کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔ جہازوں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں صرف 3 روز کے دوران 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ ہوگیا۔ جیٹ فیول کی قیمت بڑھ کر 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 9 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جیٹ فیول مہنگا ہونے کے باعث ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئرلائنز کی جانب سے فضائی سفر کے ٹکٹ مہنگے کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.