امریکی بولر علی خان کا خطرناک باونسر، گیند باونڈری کے پار

News Image

وینکوور کے بی سی پلیس میں کھیلے گئے کینیڈا سپر 60 کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب امریکا کے فاسٹ بولر علی خان کی گیند نے تجربہ کار بیٹر کیرون پولارڈ سمیت وکٹ کیپر اور تماشائیوں کو بھی حیران کر دیا۔ علی خان نے پولارڈ کو ایک شارٹ گیند کرائی، جو غیر معمولی بلندی کے ساتھ بیٹر کے سر کے اوپر سے گزر گئی۔ گیند وکٹ کیپر کو بھی عبور کرتے ہوئے سیدھی باونڈری سے باہر جا پہنچی۔ گیند کو بلے سے چھوئے بغیر باونڈری پار جاتا دیکھ کر کئی تماشائیوں کو ابتدا میں لگا کہ پولارڈ کو چھ رنز مل گئے ہیں لیکن کرکٹ کے قوانین کے مطابق چھکا اسی وقت شمار ہوتا ہے جب گیند باونڈری پار کرنے سے قبل بلے سے ٹکرائے۔ امپائر نے گیند کو وائیڈ قرار دیا جبکہ اس پر مزید چار بائی رنز بھی ملے۔ یوں ایک ہی گیند پر بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مجموعی طور پر پانچ رنز حاصل ہوئے، حالانکہ گیند بلے کو چھوئے بغیر ہی کھیل سے باہر چلی گئی۔ بی سی پلیس کی مختصر باونڈری نے اس غیر معمولی واقعے کو مزید دلچسپ بنا دیا، جہاں گیند پہلے بیٹر اور پھر وکٹ کیپر کے اوپر سے گزری اور آخر کار باونڈری کے باہر جا گری۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.