سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

News Image

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ قومی کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی سخت مشقیں کیں، جہاں سیشن کے آغاز پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تمام کھلاڑیوں کو سیریز کی حکمت عملی اور جامع پلان سے آگاہ کیا۔ نیٹ سیشن کے دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے بولرز کو لائن اور لینتھ کی بہتری اور جدید بولنگ کے گر سکھائے، جبکہ بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد نے کھلاڑیوں کو شاٹ سلیکشن، کریز موومنٹ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کروائیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹر حسن نواز نے ایشین گیمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ٹیم سے ڈراپ ہوئے تو مائیک ہیسن نے واپسی کے لیے پلان دیا تھا، لوکل کرکٹ میں مشکل پچوں پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور بھارت کے خلاف کھیل کر انہیں اعتماد ملا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم