
اسپاٹیفائی اپنی آڈیو بکس سروس پاکستان میں لا رہا ہے، جو ایک بڑی توسیع کا حصہ ہے جس کے تحت 2026 کے اختتام تک 180 سے زائد مارکیٹوں میں آڈیو بکس دستیاب ہوں گی۔ آڈیو بکس اس وقت 22 مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔ اس توسیع سے دنیا بھر میں اسپاٹیفائی کے 750 ملین صارفین اس پلیٹ فارم کے ذریعے کتابیں سننے یا خریدنے کے قابل ہو جائیں گے۔ 350,000 سے زائد آڈیو بکس پاکستان سمیت نئی مارکیٹوں کے صارفین کو 120 سے زائد زبانوں میں 350,000 سے زیادہ کتابوں تک رسائی حاصل ہو گی۔ اسپاٹیفائی ہسپانوی، اطالوی، پرتگالی اور پولش زبانوں میں بھی نئی فہرستیں شامل کر رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مصنفین کے ساتھ اس کی شراکت داری غیر خصوصی رہے گی۔ نئی مارکیٹوں کے صارفین تین طریقوں سے آڈیو بکس تک رسائی حاصل کر سکیں گے: پریمیم سبسکرپشن میں شامل آڈیو بکس کے ذریعے، آڈیو بکس پلس کے ذریعے، یا براہ راست کتابیں خرید کر۔ آڈیو بکس پلس میں بھی توسیع نومبر سے آئرلینڈ، بیلجیئم، آسٹریا اور فن لینڈ میں اسٹوڈنٹ پلان کے صارفین آڈیو بکس پلس کے ذریعے سننے کے اضافی گھنٹے خرید سکیں گے۔ اسپاٹیفائی کے مطابق آڈیو بکس پلس کے صارفین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ سالانہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ آمدن پیدا کر رہی ہے۔ پیج میچ فیچر میں بہتری اسپاٹیفائی نے فروری میں پیج میچ متعارف کرایا تھا، جس کی مدد سے قارئین چھپی ہوئی کتاب یا ای بک سے آڈیو بک پر اور آڈیو بک سے کتاب پر اسی جگہ سے پڑھنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ 10 لاکھ سے زیادہ قارئین یہ فیچر استعمال کر چکے ہیں۔ اسپاٹیفائی اب اس میں صفحہ نمبر کی سہولت بھی شامل کر رہا ہے۔ صارفین کتاب کا بارکوڈ اسکین کر کے صفحہ نمبر درج کر سکیں گے تاکہ آڈیو بک میں متعلقہ مقام تلاش کیا جا سکے۔ پاکستان اسپاٹیفائی کی ان مارکیٹوں کی سرکاری فہرست میں شامل ہے جنہیں 2026 کے اختتام تک آڈیو بکس تک رسائی دی جائے گی۔
News Source: Express News