چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

News Image

مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کو مستقبل میں مزید اشتہارات دیکھنا پڑ سکتے ہیں، کیونکہ اوپن اے آئی نے چیٹ بوٹ میں اشتہارات کے دائرے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے رواں سال کے آغاز میں چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کی آزمائش شروع کی تھی، جسے شروع میں مخصوص علاقوں اور محدود صارفین تک رکھا گیا تھا۔ اوپن اے آئی کے مطابق مفت سروسز کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے اور جدید ٹیکنالوجی پر اٹھنے والے اخراجات پورے کرنے کے لیے اشتہارات لازمی ہو سکتے ہیں۔ اس وقت اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے جواب کے نیچے الگ سے نظر آتے ہیں۔ تاہم کمپنی اب ایک نئے بصری انداز کا تجربہ کر رہی ہے، جس میں تصویر بننے کے عمل کے دوران بھی صارف کو اشتہار دکھایا جائے گا۔ نئے اشتہاری فارمیٹ کا ابتدائی تجربہ امریکا میں چند مخصوص کمپنیوں کے ساتھ کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق آنے والے وقت میں یہ اشتہارات مزید ممالک اور دیگر مشتہرین تک بھی پھیلائے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اشتہارات صرف تصاویر بنانے تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ مستقبل میں چیٹ جی پی ٹی کے دیگر حصوں میں بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.