عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے

News Image

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 996 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 115 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 61 ہزار 913 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 85 روپے کی کمی سے 5 ہزار 793 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 73 روپے کی کمی سے 4 ہزار 966 روپے کی سطح پر آ گئی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم