نیتن یاہو نے اسرائیلی انتخابات پر ایرانی حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا

News Image

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادی گروہ منگل کو ہونے والے انتخابات کے عمل کو متاثر کرنے کے لیے حملے کرسکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات ممکنہ حملوں کی نشاندہی کر رہی ہیں جن کا مقصد انتخابات میں خلل ڈالنا ہوسکتا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور دفاعی و جارحانہ، دونوں طرح کی کارروائیاں کرسکتی ہے۔ انہوں نے مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی صلاحیتوں کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے بصورت دیگر انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم