ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ

News Image

آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی ترسیل میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اکتوبر کے دوران قطر سے ایل این جی کے تین کارگو حاصل کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ایل این جی کارگوز کی محفوظ اور بلاتعطل گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے تاکہ سمندری راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔ یہ اہم پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر انرجی نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی پر فورس میجور کی مدت میں 4 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ دوسری جانب حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ توانائی کا یہ تعطل آنے والے موسم سرما کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے، جس کے باعث ملک میں گیس کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور متبادل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم