ون ڈے ورلڈکپ 2027: تین راونڈز پر مشتمل نیا فارمیٹ کیا ہے؟

News Image

آئندہ برس ون ڈے ورلڈکپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی میزبانی میں 14 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ سیمی فائنلز اور فائنل سمیت تین مختلف راونڈز پر مشتمل ہوگا۔ راونڈ 1: سپر سیریز۔ اس راونڈ میں کوالیفائنگ راونڈ کی رنر اپ، دوسری اور تیسری پوزیشن والی ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر تین میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم دوسرے راونڈ یعنی گروپ مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی۔ راونڈ 2: گروپ اسٹیج۔ اس راونڈ میں 10 براہ راست، ایک کوالیفائنگ راونڈ ونر اور ایک سپر سیریز ونر ٹیم کو چھ چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دونوں گروپس میں راونڈ رابن کی طرز پر مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ 3، 3 ٹیموں سمیت دونوں گروپس کی مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن والی ٹیم سپر 7 میں رسائی حاصل کریں گی۔ راونڈ 3: سپر 7۔ سپر 7 کا مرحلہ مکمل راونڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائی کرنے والی ساتوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی اور یوں اس راونڈ میں مجموعی طور پر 21 میچز کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی نے ممکنہ طور پر سپر 7 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کی پری سیڈنگ کر رکھی ہے جس میں بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا شامل ہیں۔ تاہم یہ حتمی نہیں ہے، اس میں گروپ مرحلے کے نتائج کے بعد تبدیلی بھی ممکن ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم