190 ملین پاونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

News Image

وفاقی آئینی عدالت نے بشری بی بی کا ضمانت سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا جبکہ کیس کی سماعت 15 اکتوبر جمعرات کو ہوگی۔ واضح رہے کہ 190 ملین پاونڈ کیس میں بشری بی بی کی سزا معطلی کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں سزا معطلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم