پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست، جج نے سماعت سے معذرت کر لی

News Image

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی، تاہم جج نے اس پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل مزید کارروائی کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دی۔ درخواست گزار شیخ امتیاز کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ بغیر کسی قانونی جواز کے پورے صوبے میں پابندی لگانا غیر قانونی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ایم پی او کے تحت نظربندیاں اور موبائل و انٹرنیٹ سروس کی ممکنہ بندش کا اقدام بھی خلاف قانون ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ تحریری احکامات، سیکیورٹی اسسمنٹ اور کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کی جائیں اور حتمی فیصلے تک دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن فوری معطل کیا جائے۔ درخواست گزار نے عدالت سے 5 یا زائد افراد کے جمع ہونے پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.