عالمی بینک کی سندھ میں مقامی حکومتوں کی مالی استعداد بڑھانے کیلئے قرض کی منظوری

News Image

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے اور یہ رقم سندھ میں بلدیاتی خدمات کی بہتری اور مقامی حکومتوں کی مالی استعداد بڑھانے پر خرچ کی جائے گی۔ عالمی بینک کے مطابق پروگرام کے تحت کراچی میں سالانہ پراپرٹی ٹیکس وصولی ساڑھے 8 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ ہدف 85 لاکھ ڈالر تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کی شرح 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کی جائے گی اور منصوبے کے تحت سندھ کے بلدیاتی ادارے جمع شدہ پراپرٹی ٹیکس کا 70 فیصد ترقیاتی کاموں پر خرچ کرسکیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ پروگرام سے کراچی کے 25 بلدیاتی اداروں کے تقریباً 35 لاکھ 80 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم