بدنام زمانہ ایپسٹین جنسی اسکینڈل؛ کیا برطانوی شاہی محل میں لڑکیاں اسمگل کی جاتی تھیں؟

News Image

یہ کہانی اسکاٹ لینڈ کے شاہی محل بالمورل کے گرد گھومتی ہے جہاں ان دنوں اسکاٹش پولیس ایک انتہائی حساس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس اس وقت کی کھوج لگا رہی ہے جو بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین نے برطانوی شاہی خاندان کے اینڈریو ماونٹ بیٹن ونڈسر (سابق پرنس اینڈریو) کے ساتھ اس نجی شاہی محل میں گزارا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کچھ معلومات موصول ہوئی ہیں جن پر ابتدائی مراحل کی انکوائری جاری ہے۔ یہ تفتیش ان الزامات سے جڑی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو غیر قانونی طور پر بالمورل لایا گیا تھا۔ پرنس اینڈریو سے ان کے بھائی برطانوی بادشاہ چارلس پہلے ہی شاہی القابات واپس لے چکے ہیں۔ اس سال فروری میں انہیں عوامی عہدے کے غلط استعمال کے شبہے میں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور بعد میں پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔ دوسری طرف امریکی استغاثہ کی جانب سے ماضی میں جاری کی گئی تصاویر میں جیفری ایپسٹین اور اس کی ساتھی غزلین میکسویل کو بالمورل محل میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہی محل (بکنگھم پیلس) نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جبکہ اینڈریو نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کرنے پر ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم