
وفاقی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران ملکی معیشت میں میکرو اکنامک استحکام کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اور آوٹ لک رپورٹ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیداواری شعبوں میں بحالی کے حوصلہ افزا آثار نظر آئے ہیں، تاہم اگست میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجٹ یعنی 11.1 فیصد تک پہنچ گئی جو جولائی میں 9.2 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 3.1 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔ مہ
News Source: Express News
Tags
Business