ایشین گیمز ہاکی: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

News Image

جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بھارت نے میچ کے آغاز میں تین صفر کی برتری حاصل کی، تاہم پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ تین تین گول سے برابر کر دیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں بھارت نے فیصلہ کن گول کر کے چار تین کی برتری حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ بھارت کی طرف سے ہرمن پریت سنگھ نے دو جبکہ سکھ جیت سنگھ اور ابھیشک نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود، حنان شاہد اور رانا وحید نے گول اسکور کیے۔ ہاکی ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.