
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی، جس کے ساتھ ساتھ چاندی بھی مزید مہنگی ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 152 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 565 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج مسلسل دوسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 031 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے کی سطح پر آ گئی۔ دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 370 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 824 روپے کی سطح پر آ گئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 317 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 707 روپے ہو گئی۔
News Source: Express News