
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوا کا نیا سلسلہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 7 اکتوبر تک برقرار رہے گا۔ اس موسمی سلسلے کے زیر اثر پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 6 اور 7 اکتوبر کے دوران تیز ہوا، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ بلوچستان میں 6 اکتوبر کی شام یا رات کے وقت بارکھان اور موسی خیل میں جبکہ سندھ میں آئندہ چند روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی اور ژالہ باری سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی متوقع ہے۔ کسان اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔
News Source: Express News
Tags
Pakistan