خفیہ معلومات لیک، اوپن اے آئی نے تین ملازمین کو برطرف کر دیا

News Image

اوپن اے آئی نے اپنے مصنوعی ذہانت کے نظام سے جڑے ہیکنگ کے متعدد متنازع واقعات کے بعد تین ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی نے جمعرات کو بتایا کہ ان ملازمین نے حساس اندرونی معلومات تک رسائی اور انہیں سنبھالنے سے متعلق کمپنی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔ کمپنی نے واضح کیا کہ کسی بھی ملازم کو حفاظتی خدشات کی نشاندہی کرنے کی وجہ سے نہیں نکالا گیا۔ اوپن اے آئی کے مطابق بدعنوانی کا یہ معاملہ صرف کسی بیرونی تجزیاتی کمپنی کے ساتھ معلومات شیئر کرنے تک محدود نہیں تھا، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ سان فرانسسکو میں قائم اے آئی لیب نے برطرف ملازمین کی شناخت کی تصدیق نہیں کی لیکن وال اسٹریٹ جرنل اور بلومبرگ کے مطابق ان میں سے کم از کم دو افراد سیفٹی اور الائنمنٹ کے شعبے میں کام کرتے تھے۔ اوپن اے آئی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کی تحقیقات سے تصدیق ہوئی ہے کہ ان افراد نے طے شدہ طریقہ کار سے ہٹ کر حساس معلومات کو غلط طریقے سے سنبھالا، ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کی اور اس اعتماد کو نقصان پہنچایا جو ادارے کے کام کے لیے ضروری ہے۔ ان ملازمین کی برطرفی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اے آئی کی حفاظت اور اس ٹیکنالوجی سے انسانیت کو لاحق ممکنہ خطرات کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ 27 سالہ محقق جیکب کاکسن نے اے آئی کمپنی اینتھروپک سے استعفی دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اوپن اے آئی سمیت بڑی لیبارٹریاں زیادہ طاقتور ماڈلز تیار کرنے کی دوڑ میں انسانی زندگیوں کے ساتھ جوا کھیل رہی ہیں۔ کاکسن اس سے قبل اوپن اے آئی میں بھی کام کر چکے تھے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.