
معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کا نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی اسسٹنٹ ’میوز اے آئی‘ ایپل کے مفت ایپس چارٹ میں سرفہرست آنے کے بعد توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ میوز اے آئی کو صرف سوالات کے جواب دینے کے بجائے صارفین کے روزمرہ کام انجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ اسسٹنٹ ای میلز کو منظم کرنے، آن لائن خریداری میں سستی ڈیلز تلاش کرنے اور چھوٹے کاروباروں کے لیے ممکنہ گاہک ڈھونڈنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ میوز اے آئی مفت دستیاب ہے، جبکہ اس کے ماہانہ 20 اور 100 ڈالر کے دو بامعاوضہ پلان بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس کی کامیابی کا دارومدار صارفین کے اعتماد، ذاتی معلومات کے تحفظ اور روزمرہ زندگی میں اس کی افادیت پر ہوگا۔
News Source: Express News
Tags
Technology