گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

News Image

گوگل میسجز نے یکم اکتوبر 2026 کو نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا ہے جس کا مقصد صارفین کے لیے ایپ کا استعمال مزید آسان بنانا ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ میں زیادہ استعمال ہونے والے فیچرز سامنے رکھے گئے ہیں۔ یہ نیا مینو لائٹ اور ڈارک دونوں موڈز میں بہترین کام کرتا ہے جبکہ لینڈ اسکیپ اسکرین پر بھی اس کا استعمال بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب صارفین پورے میسج کی بجائے میسج کے کسی ایک مخصوص حصے کو منتخب کر کے کاپی کر سکتے ہیں۔ کسی میسج کو لانگ پریس کرنے پر ری مکس، ریپلائی، فارورڈ، کاپی، اسٹار، ڈیلیٹ، سلیکٹ مور، انفو اور تصاویر کے لیے سیو جیسے آپشنز نظر آئیں گے۔ جب آپ میسج کے کسی خاص حصے کو منتخب کریں گے تو ایک اور مینو سامنے آئے گا جس میں کاپی، ترجمہ اور سلیکٹ آل کے آپشنز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ جب آپ تازہ ترین میسج منتخب کریں گے تو اینیمیشن کے ساتھ ہلکی سی وائبریشن ہوگی اور وہ میسج اسکرین کے درمیان آ جائے گا تاکہ باآسانی معلوم ہو سکے کہ کون سا میسج منتخب ہوا ہے۔ اگر یہ نئے فیچرز ابھی آپ کے فون میں نظر نہیں آ رہے تو گوگل میسجز کو فورس اسٹاپ کر کے دوبارہ کھولیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.