
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے کورین ٹھیکیدار کی خدمات حاصل کرنے کے لیے تیسرا ٹینڈر جاری کرنے سے قبل کراچی آئی ٹی پارک کے بڈنگ دستاویزات کا آزادانہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹھیکیدار کی خدمات حاصل کرنے کی پہلی دو کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد سامنے آیا ہے کیونکہ کسی بھی کمپنی نے بڈز جمع نہیں کروائی تھیں۔ پروجیکٹ ریویو اور اسٹیرنگ کمیٹی نے ایک آزاد کنسٹرکشن کنٹریکٹس کنسلٹنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیسرے ٹینڈر کے اعلان سے قبل تمام بڈنگ دستاویزات کا جائزہ لے۔ تیسرے ٹینڈر کا نیا شیڈول نظر ثانی شدہ منصوبے کے تحت، درخواست برائے تجاویز کے مسودے کا آزادانہ جائزہ 25 اکتوبر 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔ جائزے کے بعد، پروجیکٹ ریویو کمیٹی اور کوریا کے ایگزم بینک کی جانب سے 15 نومبر 2026 تک دوبارہ ٹینڈرنگ کے عمل کی منظوری متوقع ہے۔ تیسرے ٹینڈر کی تشہیر 15 نومبر کو کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں کمپنیوں کو 4 جنوری 2027 تک بڈز جمع کروانے کی اجازت ہوگی۔ تیسرے ٹینڈر کی جانچ پڑتال کیسے ہوگی تیسرے ٹینڈر میں اہل کورین کمپنیوں کے درمیان کھلی مسابقتی بولی کا طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔ کمپنیوں کا جائزہ بڈنگ دستاویزات میں طے شدہ معیارات کے مطابق لیا جائے گا۔ اس عمل میں پہلے پروجیکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے تکنیکی تجاویز کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے بعد مالیاتی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ نتائج کا پروجیکٹ اسٹیرنگ اور ریویو کمیٹی کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد کوریا کے ایگزم بینک سے حتمی منظوری لی جائے گی۔ مارچ 2027 تک معاہدہ متوقع منصوبے کے شیڈول کے مطابق فروری 2027 میں معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ کوریا کے ایگزم بینک کی جانب سے مارچ میں این او سی جاری کیے جانے کی توقع ہے، جبکہ 25 مارچ 2027 تک معاہدے پر دستخط کا منصوبہ ہے۔ معاہدے پر دستخط کے بعد، کورین ٹھیکیدار سے بینک گارنٹی جمع کروانے، ایڈوانس ادائیگی حاصل کرنے اور 25 جون 2027 تک متحرک ہونے کا عمل مکمل کرنے کی
News Source: Express News