
بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ لکھنو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم انیس اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سو اکہتر رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے شرفین ردرفورڈ چھپن اور کپتان شائے ہوپ باون رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عقیل حسین پندرہ، کامل پورن بارہ، شمار اسپرنگر نو، روماریو شیفرڈ سات، شمرون ہیٹمائر پانچ، روسٹن چیز پانچ، میتھیو فورڈ دو اور روومن پاول صفر کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے نمن دھیر نے تین جبکہ اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور مایانگ یادو نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم نے ایک سو بہتر رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پندرہویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان شریاس ایر نے ترتالیس گیندوں پر دھواں دار ایک سو دو رنز ناٹ آوٹ اسکور کیے۔ ایشان کشن سینتیس رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں ابھیشیک شرما اکیس اور سنجو سیمسن گیارہ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
News Source: Express News