
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے منگل کو بتایا کہ پاکستان نے دیسی ساختہ زمین سے مار کرنے والے فتح چار کروز میزائل کے زیادہ مار کرنے والے ورژن کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ایویونکس اور جدید نیویگیشن سسٹمز سے لیس ہے، جو اسے زیادہ فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
News Source: Express News
Tags
Technology