سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی نکالے جانے کا امکان

News Image

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان کی ٹیموں کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے مجوزہ ناموں پر ابتدائی مشاورت کی ہے۔ صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے صاحبزادہ فرحان کو کپتان بنائے جانے کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کا انتخاب بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ البتہ فخر زمان کی واپسی یقینی لگ رہی ہے۔ سلیکٹرز ایشین گیمز میں نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل ایشین گیمز کے سیمی فائنل کے بعد ہوگی۔ دوسری جانب ون ڈے ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کا انتخاب یقینی ہے۔ ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کی مصروفیات اور ایشین گیمز کی وجہ سے الگ سے کیمپ نہیں لگیں گے۔ وائٹ بال ٹیموں میں منتخب کردہ کھلاڑی براہ راست راولپنڈی میں ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔ سری لنکن ٹیم چار اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی نو اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی گیارہ اکتوبر، تیسرا ٹی ٹوئنٹی تیرہ اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں سہ ملکی ایک روزہ سیریز میں حصہ لیں گی۔ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.