
پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ اور آفیشلز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل پہنچ چکے ہیں جبکہ صائم ایوب اور عرفات منہاس بدھ کے روز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ کی شام 5 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن کا آغاز کرے گا، جہاں کھلاڑی سری لنکا کے خلاف سیریز کی بھرپور تیاری کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔
News Source: Express News
Tags
Sports