سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس، مریض کی حالت تشویشناک

News Image

سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ مریض کو تشویشناک حالت میں سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال نیپا منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کے ہاتھوں اور پاوں پر دھبوں کے نشانات موجود ہیں، جس کی وجہ سے اسے فوری طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی تشخیص کے لیے مریض کے پی سی آر ٹیسٹ کے نمونے لے لیے گئے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی وائرس کی تصدیق ممکن ہو سکے گی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ مشتبہ مریض پہلے نوابشاہ کے کڈنی اسپتال میں زیر علاج تھا اور وہ ڈائلیسس سمیت دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق مریض گزشتہ کئی ماہ سے نوابشاہ کے کڈنی اسپتال سے ڈائلیسس کروا رہا تھا کہ اچانک اس کے جسم پر دھبے نمودار ہونا شروع ہو گئے۔ نوابشاہ میں علاج کی مناسب سہولت موجود نہ ہونے کے باعث مریض کو پہلے جناح اسپتال لایا گیا، جہاں سے اب اسے سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال نیپا منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال منکی پاکس کے 43 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 15 کا تعلق کراچی سے ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.